مظلومیت
بھی ایک جنس ( پروڈکٹ ) ہے جس کا بازار ، بازار حسن کی مانند لگتا ہے ۔ فرق اتنا
ہے کہ وہاں شوخ حسیناوں کا بدن اپنی اجناس کی نمائش کے لیے چنا جاتا ہے جبکہ یہاں
خون اور آنسووں پر اپنی ذات کو بیچا جاتا ہے اور جو ذات بازار میں نمایاں ہوجائے
اسے ایوارڈز سے نوازا جاتا ہے ۔۔۔
وہاں
کم از کم وہ شوخ چنچل حسینہ اپنے بدن کو پیش کرنے پر مال کماتی ہے ۔۔۔ یہاں خون
آلود اجسام ، آنسووں سے لبریز سیاہ چہرے چیتھڑوں میں ملبوس انسان کچھ دیر کے لیے
اپنے دلوں کو امید کی کرنوں سے منور کرلیتے ہیں جو کچھ ہی عرصے بعد کسی نئے خریدار
کی یاد میں یاس و حسرت میں تبدیل ہوجاتی ہے ۔۔
شہیر
No comments:
Post a Comment