استحصال اور عورت
شہیر شجاع
حقوق نسواں کے ضمن میں میڈیا کی حساسیت کا اندازہ اس بات سے
لگالیں کہ اس موضوع پر بھانڈوں کو آپس میں پھبتیاں کسنے پہ جمع کر رکھا ہے ۔
یہ موضوع جن کے لیے حساس ہے ان کو نہ کبھی کسی نے پوچھا اور نہ جانا ۔ اور
نہ ہی اس کے حل کی جانب کوئی بھی ٹھوس اقدام تو دور “ رائے “ تک سامنے نہیں
آتی ۔ ورنہ اس معاشرے میں
ہماری عورت کا جو استحصال ہوتا آرہا ہےسن اور دیکھ کر روح
کانپتی ہے ۔ یہ عورت مارچ والی برگر خواتین تو بس اتنا جانتی ہیں جو خبروں میں آتا
ہے ۔ کسی خاتون کا چہرہ جھلسا دیا ، زنا بالجبر ، یا زبردستی شادی وغیرہ ۔
ان کے جو شکوے ہیں اس کا حل وہ یہی چاہتی ہیں کہ وہ مذہب و تہذیب کے بندھن سے آزاد
ہوجائیں ۔ شاید سماج کا وہ برگر طبقہ ہوچکا ہے بس “ سر عام “ ہونا چاہتا ہے ۔ بے
راہ روی کے لیے قانونی تحفظ چاہتا ہے ۔
حقیقی استحصال شدہ معاشرہ ان کے لیے ایک ایسا “ ٹول “ ہے جو ان
کے پس پردہ عزائم کو تکمیل تک پہنچانے کے لیے دلیل بنتا ہے ۔
میری وہ عورت جس کا صبح و شام استحصال ہوتا ہے اس کا نہ کل کوئی
والی تھا نہ اب کوئی وارث ہے ۔
عورت مارچ والوں کے پاس یقینا ایک نظریہ ہے اور وہ حقیقتا “
میرا جسم میری مرضی “ کرنا چاہتی ہیں ۔
حیا مارچ والوں کو مارچ کے بجائے سماج کو شعور دینے کی جانب
توجہ کرنے کی ضرورت ہے ۔ اس استحصال شدہ عورت کو تحفظ دینا اور ان عوامل کی
نشاندہی کرنا جس سبب سے وہ تہذیب و مذہب کی بیڑیوں میں جکڑی استحصال کو سہتی جاتی
ہے اور راتوں کو سجدے میں گر کر “ اللہ جل شانہ “ کے آگے روتی ہے ۔ کہ اسے اس صبر
کا اجر عطا فرمائے ۔ اس کے سوا اس کے دامن میں اور ہے ہی کیا ؟
وہ ایسے حساس مقام پر کھڑی ہے جہاں ذرا پیر لچکا اور وہ ان گہری
کھائیوں میں جا گری جہاں برگر خواتین کی تھپکیاں اسے “ کامیاب “ عورت کے زعم
میں مبتلا کردیں ۔
Monday, March 9, 2020
استحصال اور عورت
Labels:
استحصال,
حقوق نسواں,
عورت,
عورت مارچ,
میرا جسم میری مرضی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
فوکس
فوکس ہمارے اسلاف بوریا نشین تھے ۔ مگر ان کے کارنامے رہتی دنیا تک کے لیے امر ہوگئے ۔ اس جملے میں فوکس کرنے کی چیز بوریا نشینی نہیں کارنامہ...
-
آج ہم اس زمانے میں جی رہے ہیں جہاں ہم نے اسی رویے کو اپنا رکھا ہے ۔ تعمیر و تنقید ساتھ ساتھ چلتے ہیں یعنی تعمیر ہوگی تو تنقید بھی ہوگی ۔ اور...
-
آئی جی پولیس افضل شگری نے ایک پلاٹ اپنے نام پر لیا ، دو پلاٹ اپنی بیگم ، اور دو پلاٹ اپنی بیٹی کے نام پر لیے ۔ یہ وہ پلاٹس ہیں جو پولیس شہ...
-
حقوق نسواں اور نو مسلم عورت ڈاکٹر لیزا کلنگر ۔۔۔۔ ایک امریکی خاتون ڈاکٹر ہیں ۔ اسلام قبول کرنے کے بعد سے کافی سرگرم مبلغہ رہی ہیں ۔ اسل...
No comments:
Post a Comment