مجھے
یاد ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسلام آباد میں آج سے پانچ چھ سال پہلے ۔۔۔ اسلامک
یونیورسٹی ( گرلز ) میں بم دھماکہ ہوا تھا ۔۔۔۔۔۔۔ اس دوران وہاں میری ایک دوست
بھی زیر تعلیم تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ اس قدر شدید زخمی ہوئی کہ اس کا پاکستانی
اداروں سے ۔۔ پاکستانی سر زمین پر اعتماد اٹھ گیا ۔۔۔۔ اس نے یونیورسٹی جانا ترک کر
دیا ۔۔۔ گھر والوں سے لیکر دوست احباب سب نے اسے سمجھایا ۔۔ لیکن اس کے دل میں وہ
خؤف وہ کرب یوں رچ بس گیا تھا کہ ۔۔ جینا محال ہو گیا تھا ۔۔ گھر سے نکلتی تو ایک
خوف اس کے دل و دماغ میں چھایا رہتا ۔۔۔ ہم جب کبھی
اس سے بات کرتے ۔۔۔ تو اس کے کرب کو اپنے اندر تک محسوس کرتے ۔۔ اور کئی قسم کے
خیالات و کیفیات کا ادراک ہوتا ۔۔۔۔۔۔ بالاخر وہ اس کیفیت سے اپنے آپ کو ایک طویل
عرصے تک نہ نکال پائی ۔۔۔۔ دراصل وہ زخم اس کا ذہنی تھا ۔۔ جسم تو ا س کا سلامت
تھا ۔۔۔
پاکستان میں اکثر تعلیمی اداروں میں اس قسم کے واقعات پیش آتے رہے ہیں ۔۔۔۔ ویسے تو ہم نے کبھی اپنے تعلیمی اداروں کو مظبوط بنانے اور ان میں واقعتا تعلیم کو عام کرنے اور جدید تعلیم سے اپنے ہر ہم وطن کو آراستہ کرنے کی کوئی جدوجہد نہیں کی ۔۔ لیکن جو ادارے ۔۔۔ اپنی مدد آپ کے تحت ہمارے بچوں کو تعلیم بہم پہنچا رہے ہیں ۔۔۔۔۔ کیا ہماری ذمہ داری نہیں انہیں سپورٹ کریں ؟ ۔۔۔۔
پشاور سانحے کے بعد ۔۔۔۔۔ بچ جانے والے کتنے بچے ہونگے جو اپنی زندگی اس خؤف کے ساتھ جئیں گے ۔۔۔ اور وہ خؤف و دہشت ان کا مستقبل تباہ کر دیگا ۔۔۔۔۔ اس کا ذمہ دار کون ہوگا ؟
ہم طالبان ۔۔ کی حمایت و مخالفت ۔۔ مولوی و غیر مولوی کی ابحاث سے باہر کب نکلیں گے ؟ ۔۔۔۔ کیا یہی ہماری بحث کا موضؤع ہونا چاہیے ؟

شہیر
No comments:
Post a Comment