Tuesday, April 14, 2015

چمک



چمک
اس کی آنکھوں میں بلا کی چمک تھی ، جیسے اس چمک کی چمچماہٹ میں کوئی فلم سی چل رہی ہو ۔ اسکول میں پڑھتے بچے آپس میں اودھم مچا رہے ہوں ، کتاب کو درمیاں رکھے ، بحث مباحثوں میں مشغول ہوں ، اور ایک اجلے لباس میں ملبوس بچہ ان میں سب سے ہوشیار اور ذہانت میں باکمال ، ان سب کی توجہ کا باعث ہو ، حساب کی مشقیں ہوں یا جغرافیہ کے نقشے ، ہر مضمون میں اس کی مہارت قابل داد ہو  ،۔استاذ کی نظروں کو اسی کی تلاش رہتی ہو ۔ اسمبلی میں چبوترے کے مائک سے اسی کی آواز چاروں اور گونج گونج جاتی ہو ۔ بارش میں بھیگتا بچہ بنا چھتری کے پیٹھ میں کتابوں کا بوجھ لادے ، دونوں ہاتھوں کو پھیلائے آسماں تکتے ہوئے بند آنکھوں سے اس احساس کو جذب کر لینا چاہتا ہو ، کہ وہ چمک دھندلانے لگی ،۔۔۔۔ سر سر ۔۔ یہ پھول لے لیجیے نا سر ۔۔۔ سر سر ۔۔ پلیز سر ۔۔۔۔

No comments:

Post a Comment

فوکس

 فوکس ہمارے اسلاف بوریا نشین تھے ۔ مگر ان کے کارنامے رہتی دنیا تک کے لیے امر ہوگئے ۔ اس جملے میں فوکس کرنے کی چیز بوریا نشینی نہیں کارنامہ...