Wednesday, June 18, 2014

سانحہ لاہور



سانحہ لاہور 
شہر شجاع
17/6/2014 

میں تڑپ گیا ۔۔ کہ روز میرے دیس میں بیسیوں جانیں ضایع ہوتی ہیں ۔۔۔۔ کسی کو افسوس نہیں ہوتا ۔۔۔۔۔۔ آج یہ کونسی انمول جانیں ضایع ہوگئیں ؟
اور پھر حکومت گرانے اور انقلابی بیانات ۔۔۔۔ اور وہ انقلابی ۔۔ معصوم کارکنوں کو جانوں پر کھیل جانے پر اکسا رہا  ۔۔

ہم روز تڑپتے ہیں ۔۔ خون کے آنسو روتے ہیں ۔۔ خصوصا ہم کراچی کے باشندے ۔۔۔۔ جو روزانہ لاشیں اٹھاتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ یہ کونسی سیاست ہے ۔۔ جو لاشوں پر کھیلی جا رہی ہے ۔۔۔۔۔۔ ارے ہاں ۔۔ پاکستان میں تو انسانی جان کی کوئی قیمت ہی نہیں ہے ۔۔۔۔ مگر یہ کہ وہ کسی سیاسی جماعت سے تعلق رکھتا ہو۔۔
جان کی امان پاوں تو صرف اتنا کہونگا ۔۔ قادری کی نحوست کا شکار ابھی صرف 7 افراد ہوئے ہیں ۔۔۔۔ سنبھل جائیں ۔۔۔۔ ۔۔۔۔ حکومت وہ رہی ہی کونسی ہے جس نے عوام کو ریلیف دیا ہو  ۔
میں دونوں آپریشن کی سخت مذمت کرتا ہوں ۔۔۔۔۔ اور ان مسلمان بھائیوں اور بہن کی قیمتی جانوں کی ضیاع پر غمزدہ ہوں ۔۔۔ ویسے ہی جیسے پاکستان اور امت مسلمہ کے میرے دوسرے بھائی بہن ہیں ۔۔۔ ان کے لواحقین پر کیا گزرتی ہوگی  ۔

اشخآص پر جان دینا اسلام نے نہیں سکھایا ۔۔۔۔ اشخآص کی عقیدت سے نکل کر ذہن کو سوچنے سمجھنے دیجیے ۔۔ تاکہ اسلام پر جان دینے کا جذبہ پیدا ہو ۔۔۔ ورنہ ہم جماعت ، و شخصیت پرستی کی بھینٹ چرھتے رہیں گے ۔۔۔۔۔ اور آپس میں گتھم گتھا رہیں گے ۔۔۔۔ 
ان سیاستدانوں کی سیاست چلتی رہے گی ۔۔


No comments:

Post a Comment

فوکس

 فوکس ہمارے اسلاف بوریا نشین تھے ۔ مگر ان کے کارنامے رہتی دنیا تک کے لیے امر ہوگئے ۔ اس جملے میں فوکس کرنے کی چیز بوریا نشینی نہیں کارنامہ...