Saturday, April 2, 2016

مسئلے

مسئلے
شہیر شجاع
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بی بی سے فہیم کی کافی عرصے سے شناسائی تھی ۔ ایک دن اپنا ایک مسئلہ فہیم کو بتایا جس بنا پر وہ کچھ عرصے سے پریشان تھیں ۔۔۔ فہیم نے انہیں ایک معتمد دینی ادارے کا پتہ بتایا یعنی مدرسے کا ۔۔۔ اور کہا کہ وہاں چلی جائیں ان شاء اللہ آپ کو بہتر راہنمائی مل جائے گی ۔۔۔
ان کا فوری ردعمل تھا ۔۔۔۔ کہ ۔۔۔ میرے ساتھ کوئی محرم نہیں ہوگا ۔۔ اور میں تو پردہ بھی نہیں کرتی ۔۔۔۔ مجھے اندر جانے دیا جائے گا ؟؟
اور فہیم ہونقوں کی طرح ان کا چہرہ تکتا رہ گیا ۔۔۔۔ تصور میں ایک گتھی سلجھتی ہوئی محسوس ہوئی ۔۔۔۔۔۔ اس نے صرف اتنا کہا ۔۔۔۔ آپ ایک مرتبہ جائیں ۔۔۔۔ آپ کے کئی مسئلے سلجھ جائیں گے۔ ان شاء اللہ

No comments:

Post a Comment

فوکس

 فوکس ہمارے اسلاف بوریا نشین تھے ۔ مگر ان کے کارنامے رہتی دنیا تک کے لیے امر ہوگئے ۔ اس جملے میں فوکس کرنے کی چیز بوریا نشینی نہیں کارنامہ...