آج کا آدمی
شہیر
یہ ایک ایسا دور ہے جہاں مسلمان معاشرے کا زوال مسلسل ہے ۔ ذہنی پسماندگی کی اس سے بہتر مثال اور کیا ہوسکتی ہے کہمجموعی رویہ استہزائیہ ہے ۔ اور یہ رویہ عقل کلی کی غمازی کرتا ہے ۔ عقل کلی کا احساس پیدا ہونا ہی اس بات کی دلیل ہے کہعلمی سطح کس قدر سطحی ہے ۔
مسلمان کی علمی تاریخ جس قدر بھی پہنچی غنیمت ہے بعد از تاریخ ہلاکو خان و فرڈیننڈ ۔ سوال یہ ہے کہ “میں” نے علوم کو یکجا اورمرتب کرنے میں کتنی تندہی دکھائی ؟ آج کا آدمی تو اتنا کاہل ہے کہ ایک ناول تک کا معیار نہیں پیدا کرسکا آپ ایسے آدمی کی دانشپر اپنا مضحکہ اڑاتے ہو اور تعمیر کی تدبیر سے اپنی ذات کو مبرا کرتے ہو ؟
تاریخ کے ساتھ رویہ ایسا ہے جیسے وہ اور لوگ تھے ہم نہیں تھے ۔ المیہ یہ ہے کہ تاریخ کو خلفاء راشدین کے معیار پر پرکھا جاتا ہےپھر کہا جاتا ہے کہ “ بی پریکٹیکل “ ۔ سب سے پہلے تو یہ بات سمجھنی ہوگی کہ چودہ سو سالہ تاریخ میری اپنی ہے ۔ خلفاء راشدینکا آدمی بھی میں ہوں ، اموی بھی ، عباسی بھی ، عثمانی بھی ، مملوک بھی ، فاطمی بھی ، اندلس بھی ، تیمور بھی ، نادر شاہ بھی، سلاجقہ بھی اور غلاماں و بلبن بھی ، لودھی بھی مغل بھی ابدالی بھی ، سمیت ان تمام اثبات و انکار کے جو اس دوران وقوع پذیرہوئے ،اور آج کا آدمی بھی ۔ جدید دنیا کی تعبیر یقینا یورپ کی ترقی کا نام ہے اس کا مطلب یہ نہیں کہ اس جدید دنیا کی بنیادیاینٹوں میں “ میں “ شامل نہیں ہوں ۔ علم جہاں سے ملے وہاں سے حاصل کرو کا فلسفہ ہی یہی ہے کہ اس کو حاصل کرنے کے بعد اسمیں انفرادیت پیدا کرنا ۔ جب “ میرا “ عروج تھا تو “ میں “ نے اہل یونان و اہل ہند و چین جہاں سے علم ملا حاصل کیا اور اپنیانفرادیت قائم کی ۔ جب تک میرا عروج رہا میرے نام کا ڈنکا بجتا رہا ۔ یورپ نے مجھ سے سیکھنے میں شرم نہیں کی اور اپنے عروج کےساتھ اپنی انفرادیت قائم کی ۔ یہ ان کا دور ہے اسے قبول کرنا چاہیے اور اس میں مہارت کی سعی اور مجاہدہ کرنا چاہیے ۔ دنیاقوموں کے عروج و زوال کی تاریخ ہے ۔ المیہ مسلمان کا یہ ہے کہ وہ بنا منزل کے گھوڑے دوڑانے پر مصر ہے ۔ جس کے پاس آج اپنے آپکو ہی دکھانے کو کوئی تہذیب نہیں کیونکہ وہ تو اپنے آپ کو نیا آدمی تصور کرتا ہے ۔” آئینے میں اپنی شبیہ نظر آئے تو شرمندگیہوتی ہے یا جوش پیدا ہوتا ہے اور اس کا ثمر عبرت یا ولولہ ہے “ ۔جب آئینے کی جگہ سنیما ہو تو کیا کہا جا سکتا ہے ؟ مرعوب ذہن کےساتھ اپنے آپ کو اس ہزار سالہ آدمی سے الگ تصور کرنا بذات خود آدمی کی موت ہے اور آدمی کی موت تہذیب کی موت ہے ۔ ہر دورمیں نیا آدمی نہیں پیدا ہوتا بلکہ وہی آدمی حالت ترقی یا حالت کسمپرسی میں ہوتا ہے بقیہ اس کے احوال ہیں ۔
No comments:
Post a Comment