یہ جنگ تو پاکستان
کے وجود میں آنے سے پہلے ہی شروع ہوچکی تھی ۔۔۔۔ کہ پاکستان سیکولر ہوگا یا ریگولر ۔۔ اسی چکر ویو میں ۔۔۔ بھول بھلیاں ہو کر رہ گیا ۔۔۔۔۔ کھینچا
تانی کا بازار اتنا کھچا کھچ بھرا ہوا ہے کہ ۔۔۔۔۔ انسانی خون
کی قیمت ارزانی ہوگئی ہے ۔۔۔ نامعلوم افراد
یہاں کی خاص پہچان ہیں ۔۔۔ جہاں مرضی جس کو مرضی " ٹھوک " ڈالتے ہیں ۔۔۔۔ لیکن یہ زیادہ دیر نا معلوم نہ رہ پائے ۔۔ اب
انہیں ٹی ٹی پی ۔۔ کے نام سے جانا جاتا
ہے ۔۔۔ ویسے پاکستانی
ریاست کا وجود کیونکر آیا ؟ اس کو
معمہ بنانے کی بھی بدرجہ اتم کوششیں جاری و ساری ہیں ۔۔۔ لیکن دوسری طرف ہر پاکستانی اپنے ذہن میں ایک مظبوط نظریہ ظرور رکھتا ہے
۔۔۔۔
کسی
طرح چھبیس سال کے عرصے کی کھینچا تانی خون گرانی کے بعد جو ایک دستور
کا وجود عمل میں آیا تھا ۔۔۔۔ اس کو اکتالیس سال کے عرصے تک نافذ نہ کر
پائے ۔۔۔ لیکن اب تک ۔۔۔ ریگولر اور
سیکولر کی جنگ جاری ہے۔۔۔شہیر
No comments:
Post a Comment