Wednesday, June 18, 2014

سانحہ لاہور



سانحہ لاہور 
شہر شجاع
17/6/2014 

میں تڑپ گیا ۔۔ کہ روز میرے دیس میں بیسیوں جانیں ضایع ہوتی ہیں ۔۔۔۔ کسی کو افسوس نہیں ہوتا ۔۔۔۔۔۔ آج یہ کونسی انمول جانیں ضایع ہوگئیں ؟
اور پھر حکومت گرانے اور انقلابی بیانات ۔۔۔۔ اور وہ انقلابی ۔۔ معصوم کارکنوں کو جانوں پر کھیل جانے پر اکسا رہا  ۔۔

ہم روز تڑپتے ہیں ۔۔ خون کے آنسو روتے ہیں ۔۔ خصوصا ہم کراچی کے باشندے ۔۔۔۔ جو روزانہ لاشیں اٹھاتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ یہ کونسی سیاست ہے ۔۔ جو لاشوں پر کھیلی جا رہی ہے ۔۔۔۔۔۔ ارے ہاں ۔۔ پاکستان میں تو انسانی جان کی کوئی قیمت ہی نہیں ہے ۔۔۔۔ مگر یہ کہ وہ کسی سیاسی جماعت سے تعلق رکھتا ہو۔۔
جان کی امان پاوں تو صرف اتنا کہونگا ۔۔ قادری کی نحوست کا شکار ابھی صرف 7 افراد ہوئے ہیں ۔۔۔۔ سنبھل جائیں ۔۔۔۔ ۔۔۔۔ حکومت وہ رہی ہی کونسی ہے جس نے عوام کو ریلیف دیا ہو  ۔
میں دونوں آپریشن کی سخت مذمت کرتا ہوں ۔۔۔۔۔ اور ان مسلمان بھائیوں اور بہن کی قیمتی جانوں کی ضیاع پر غمزدہ ہوں ۔۔۔ ویسے ہی جیسے پاکستان اور امت مسلمہ کے میرے دوسرے بھائی بہن ہیں ۔۔۔ ان کے لواحقین پر کیا گزرتی ہوگی  ۔

اشخآص پر جان دینا اسلام نے نہیں سکھایا ۔۔۔۔ اشخآص کی عقیدت سے نکل کر ذہن کو سوچنے سمجھنے دیجیے ۔۔ تاکہ اسلام پر جان دینے کا جذبہ پیدا ہو ۔۔۔ ورنہ ہم جماعت ، و شخصیت پرستی کی بھینٹ چرھتے رہیں گے ۔۔۔۔۔ اور آپس میں گتھم گتھا رہیں گے ۔۔۔۔ 
ان سیاستدانوں کی سیاست چلتی رہے گی ۔۔


Friday, June 13, 2014

پیش رفت




پیش رفت 
شہیر

ہونا تو یوں چاہیے تھا کہ ہم اپنے عقائد و اعمال درست کرنے کی فکر کرتے ۔۔۔۔ لیکن ہم نے سارے زمانے کا درد تو ہمادے سینے میں ہے ۔۔۔ کہ مصداق ہر دوسرے شخص کی فکر اپنا نصب العین بنا لیا ۔۔۔۔۔ چلیے گر ایسابھی ہوتا تو بات سمجھ میں آتی ہے ۔۔۔۔۔ ہم ان کی فکر میں ان کی تربیت کی فکر کرتے ۔۔۔ لیکن بات جب اکھاڑے تک آپہنچے تو پھر وہ دوبدو جنگ کے مصداق ہو جاتی ہے ۔۔ جس میں جیت یا ہار کے علاوہ کوئی تیسرا راستہ نہیں ہوتا ۔۔۔۔ صلح کی صورت میں بھی سوچ تبدیل نہیں ہوتی ۔۔۔۔ بیشک ہمیں اپنی فکر کرنے کی ضرورت ہے ۔۔۔۔ دوسرا صحیح ہے یا غلط یہ مسئلہ نہیں ۔۔۔ عقیدہ کونسا درست ہے یا غلط یہ مسئلہ ہے اسی پر بات کر کے اپنا ایمان درست کرنا ضروری ہے ۔۔۔ اشخآص کی جنگ میں ۔۔۔ عقیدت مند ہی خسارہ برداشت کرتے ہیں

فوکس

 فوکس ہمارے اسلاف بوریا نشین تھے ۔ مگر ان کے کارنامے رہتی دنیا تک کے لیے امر ہوگئے ۔ اس جملے میں فوکس کرنے کی چیز بوریا نشینی نہیں کارنامہ...