Monday, April 7, 2014

اسلام اور سیکولر ازم

 محمد شہیر شجاع 
دنیا چاند پر پہنچ گئی ہے اور مولوی اب تک اسی  مسئلے میں الجھے ہوئے ہیں کہ رفع یدین جائز ہے یا نا جائز ۔؟۔

میں جب کبھی یہ بات سنتا یا پڑھتا ہوں تو اس سیکولر طبقے کے نفاق زدہ سوچ پر حیران رہ جاتا ہوں کہ کتنی آسانی سے یہ بات کہہ جاتے ہیں  اور سننے والے قبول بھی کر لیتے ہیں ۔ ارے مولوی کا کام ہی  احادیث کریمہ و قرآن کریم کی تفسیر پر بحث ہے ۔ مسئلے نکلتے ہیں انہیں مولوی نہ سلجھائے تو کیا  چاند پر پہنچنے والا  سائنسدان  سلجھائے  ؟ بھلا یہ بھی کوئی کرنے والی بات ہے  ۔
 یہ سیکولر طبقہ دراصل یہوددیت کی پیداوار ہے ، جو اپنے آپ کو نہایت ہی عقلمند اور دانشور سمجھتا ہے ۔     اور بھول جاتا ہے کہ وہ مسلمان ہے اور اس کی پہچان نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا  وارث ہونا ہے ۔ اور اس وراثت کو مولوی نے ہی اب تک سنبھال کر رکھا ہوا ہے ۔  مولوی ڈاکٹر ، انجینئر ، وغیرہ کے کام میں دخل اندازی نہیں کرتا ۔ پھر اسلام کو جو کہ تمام عالم کے لیے نجات کا ذریعہ ہے اسے تختہ مشق بنانے سے کوئی نہیں چوکتا  ، ہر ایک عالم فاضل کہلاتا ہے ۔  خدارا تاریخ عالم پر ذرا نظر دوڑائین تو شاید اپنے نسب  کی وجاہت کا علم ہو اور اگر سب کچھ جانتے بوجھتے بھی سیکولرازم پر  مصر ہیں تو میں دو ٹوک کہہ  سکتا ہوں کہ یہ لوگ یہود و نصاری  کے  ماتحت  اسلام کی صفوں میں انتشار پھیلانے کے کام میں لگے ہوئے ہیں -

No comments:

Post a Comment

فوکس

 فوکس ہمارے اسلاف بوریا نشین تھے ۔ مگر ان کے کارنامے رہتی دنیا تک کے لیے امر ہوگئے ۔ اس جملے میں فوکس کرنے کی چیز بوریا نشینی نہیں کارنامہ...